ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-
باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی عوام کا پر خلوص جذبہ کامیابی کی نوید ثابت ہوگا جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے، اقتدار اور کرسی کی جنگ مفادات کیلئے ہے تو تمہیں مبارک ہو، ہماری سیاست صداقت کی سیاست ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، آج پاکستان کی شناخت کو ختم کردیا گیا، مخالفین ہماری مخالفت چھوڑ کر اپنی شناخت کروائیں،پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-
وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا انھیں ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے حطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم عمران خان سے علاقے کے لئے فنڈز کا مطالبہ کرتے تھے تو وہ جواب میں کہتے تھے کہ یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ہم نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں یورپ جیسا بنا دو تو ہم فنڈز نہیں مانگیں گے، میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کو نہ اس علاقے کی ضروریات اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی مسائل کا علم تھا صحت کارڈ میں نے شروع کیا کیونکہ اختیار میرا تھا اور آرڈر میں نے دیا نوشہرہ کے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکل کر علاقے کی ترقی کے لئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔








