یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (آیاسا) نے یورپین ائیر لائنز کو کراچی اور لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں-
باغی ٹی وی : آیاسا کا کہنا ہے کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں طیاروں کو اینٹی ائیرکرافٹ گنز اور میزائل سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے، یورپین ائیرلائنز کے طیارے نشانہ بننے سے بچنے کے لیے 26 ہزار فٹ سے اوپر پرواز کریں، طیاروں کو خطرے سے متعلق ہدایات آیاسا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں یہ ہدایات دہشتگردی کے واقعات کے سبب جاری کی گئی ہیں، کشمیر میں جاری تنازع کے سبب لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بھی احتیاط کی جائے-
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے آیاسا کی یہ ہدایات معمول کی ہیں جو تنازعات سے گھرے علاقوں سے متعلق جاری کی جاتی ہیں، آیاسا نے یورپین ائیر لائنز کو لاحق کسی خطرےسےپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق …
واضح رہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا تھااس حوالے سے ایئر لائن ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔