امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر جاری تجارتی خطوط کے ذریعے کیا۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ میکسیکو سے آنے والی اشیاء پر بھی اسی تاریخ سے یہی شرح نافذ ہو گی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل کئی دیگر ممالک کو بھی تجارتی خطوط ارسال کر چکے ہیں۔ ان خطوط کے مطابق میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد، جبکہ جنوبی افریقہ، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔
امریکا نے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد اور فلپائن پر 20 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کیا ہے۔یہ اقدامات صدر ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی پالیسی کا تسلسل قرار دیے جا رہے ہیں، جن سے عالمی تجارتی ماحول پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ