یورپی یونین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد محصولات کی منظوری دے دی۔ یورپی یونین نے20 ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین امریکی محصولات کو غیرمنصفانہ اور نقصان دہ سمجھتی ہے۔ امریکی محصولات دوطرفہ اقتصادی نقصان اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی محصولات میں امریکی ذراعت اور صنعتی پیدوار والی اشیا شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 27 میں سے 26 ممالک نے اس اقدام کی منظوری دی جبکہ صرف ہنگری نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا جائے گا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل ہیں۔ جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے یورپی ممالک سے آنے والے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے ہیں۔
خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو اور پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم
کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری
چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا
ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری