امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین کی درآمدات پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیرلین نے سخت ردِعمل دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں اُرسلا وان دیرلین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس کا نفاذ کیا تو یورپی یونین بھی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اب بھی یکم اگست تک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر امریکی رویہ تبدیل نہ ہوا تو ہم مناسب ردِعمل دینے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

صدر یورپی یونین نے مزید کہا کہ دنیا کی چند ہی معیشتیں یورپی یونین کے کھلے اور منصفانہ تجارتی اصولوں کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں۔

نادرا کی یتیم و لاوارث بچوں کی رجسٹریشن مہم، 106 بچوں کا اندراج مکمل

بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، یاسر گیلانی سمیت 4 کارکن گرفتار

ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر، کریک ڈاؤن تیز

Shares: