اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منقعد کی گئیں

اوکاڑہ ،ٹھٹھہ (نامہ نگارباغی ٹی وی)اوکاڑہ سے ملک ظفر کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 حویلی لکھا میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا اسکول کے طلبا نے بچوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو بھائیوں کو بھولے نہیں ہیں بلکہ ان کی یاد دلوں میں بستی ہے تقریب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے پرنسپل میاں رفیق احمد وٹو محمد احمد صابر ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد ظفر اقبال انجم اسکول کے طلباء دانش و ٹو محمد علی مبشر احمد عبدالسلام علی حسنین نے بھی خطاب کیا-

ٹھٹہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹہ کے شہر گھارو میں انڈس برائیٹ فیوچر اسکول میں سانحہء پشاور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طالبات نے شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کیں خصوصی طور پر دعائیں مانگی گئیں اور ٹیبلوز پیش کئے گئے اور تقریریں بھی کیں اس موقعہ پر اسکول کی پرنسپل میڈم رضوانہ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہء پشاور کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں دہشتگرد ہمارے ملک کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کرکے ہمارے ملک کی تعلیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ کوشش کبھی بھی پوری نہیں ہونگی شہداء پشاور نے جام شہادت نوش فرمایا ہمارے جذبوں کو اور بلند کردیا ہے ہم اپنی آرمی پر فخر کرتے ہیں یقین ہے کہ پاکستان آرمی ہماری کاوشیں اور جدو جہد کبھی بھی دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی آخر میں سانحہء پشاور کے شہداء بچوں اور اساتذہ کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں. 

Leave a reply