چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پراکسی یا براہِ راست جنگ کا ارادہ رکھے گا تو پاکستان کے ہر ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا اور پی ٹی آئی بھی پاکستانی عوام کی طرح ملک کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر افغانستان کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سامنے آئی تو پاکستان کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے اور ملک کے پاس اس کے لئے درکار صلاحیت اور وسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھیں، تاہم افغانستان کے معاملے میں کشیدگی ہے اور افغان طالبان کی مکمل گرفت پوری ملک میں برقرار نہیں۔گوہر علی خان نے کہا کہ ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات فی الحال کامیاب ثابت نہیں ہوئے اور مذاکراتی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں جب تک معاملہ حل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر دوست ممالک کے تعاون سے افغان طالبان کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔
افغان رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد پر مبینہ حملوں کے بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں کی مذمت کی جانی چاہیے، اور بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستان کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے، مگر معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوششیں ترجیح ہونی چاہئیں.
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
وزیرِ اعلیٰ خیبر لہجہ درست کریں تو مسائل حل ہو سکتے ہیں،رانا ثناء اللّٰہ
سرخ لکیریں عبور ہو چکیں، قطر کا اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل
ایم کیو ایم کی ای چالان سسٹم پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التوا،حکومتِ سندھ کا سخت ردعمل











