بل گیٹس کو دیا صدر پاکستان نے ہلال پاکستان ایوارڈ

وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے مکمل پرعزم ہے،عالمی برادری 4 کروڑ افغان عوام کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کیخلاف جنگ میں متحرک رہیں گے، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم متاثر کن ہے،کورونا پر قابو پانے کےلیے پاکستان کے اقدامات حیرت انگیز رہے،

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نےپولیو کے خاتمے میں تعاون اور شراکت داری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 کروڑ افغان عوام کی بنیادی سہولتوں کی خاطر بھرپور مدد کر رہا ہے،وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو پولیو کیخلاف چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے

اعلامیہ کے مطابق بل گیٹس نے دورے پرمدعو کرنے اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،بل گیٹس نے پولیو سے نمٹنے کیلئے پاکستانی قیادت،ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان نے پولیو ویکسین کا عمل جاری رکھا ،بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے 36ورکرز اور 14اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا،

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پولیو کے زیرو واقعات کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے،خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا قومی سطح پر پولیو مہم دسمبر 2021 اور جنوری 2022 میں شروع کی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر ہم آہنگی موجود ہے،صوبائی حکومتوں نے اجلاس کو پولیو مہم کے لیے مختص وسائل سے آگاہ کیا،پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا گیا،

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،ظہرانے میں شوکت ترین،اسد عمر،فواد چودھری ،خسروبختیار،فیصل سلطان نے شرکت کی گورنر خیبرپختونخوا،پنجاب اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی ظہرانے میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی موجود تھے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی ، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا ،صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک ہوئے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے.ٕ ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو سے متعلق اقدامات ، کورونا کے اوپر این سی او سی کی کارکردگی اور احساس پروگرام جیسے منصوبوں کو بھرپور سراہا

وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے، ظہرانے میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے، ظہرانے میں اسد عمر، شوکت ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے

بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی،بل گیٹس نے وفاقی وزیر ،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی بعد ازاں این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے،بل گیٹس اور انکے وفد کو این سی او سی کے کردار، طریقہ کار اور کرونا کے آغاز سے لے کر اب تک کامیابیوں، پاکستان میں کرونا کی حالیہ صورتحال، این سی او سی کی جانب سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔

بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی۔ بل گیٹس نے کرونا وائرس بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بل گیٹس نے کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی اوسی کے کردار کی تعریف کی

قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،بل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی واپس چلے جائیں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ بل گیٹس پاکستان پہلی بار آئے بل گیٹس کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے بل گیٹس این سی او سی کا دورہ کریں گے ،احساس پروگرام کا جائزہ لیں گے بل گیٹس صدر ،وزیراعظم اور صوبائی ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات کریں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ رہتا ہے، چند ماہ قبل مائیکرو سا فٹ کے بانی نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکےخاتمے کےلیےکوششوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

Shares: