ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )تہہ خانے کی کھدائی ,ساتھ والا مکان گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق،2 زخمی
سانگلہ ہل:محلہ اقبال پورہ میں مزدور تہہ خانہ کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک ساتھ والا مکان گر گیا مکان گرنے سے میاں بیوی اور 2 بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 6 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچاریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے ماں اور بیٹی کو بحفاظت زندہ باہر نکال کر تحصیل ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا جبکہ باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے زخمیوں میں 30 سالہ فاطمہ اور 4 سالہ میرب شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ رضوان اور 12 سالہ طیب کے نام سے ہوئی
Shares: