ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، بھارت نے 20 اوورز میں ٹائی ہونے والے میچ کو سپر اوور میں اپنے نام کر لیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے سپر اوور میں 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کر لیا۔سری لنکا نے سپر اوور کی 5 گیندوں میں 2 رنز پر ہی 2 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ میچ میں بھارت نے اپنی بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ابھیشک شرما نے 31 گیندوں پر 61 رن، تلک ورما نے 34 گیندوں پر 49 رن، سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 39 رن کی اننگز کھیلیں، جبکہ سوریا کمار یادو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اکثر پٹیل نے 15 گیندوں پر 21 رنز بناکر ٹیم کے آخری اوورز میں مدد کی۔
سری لنکا کی جانب سے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسلانکا نے بالترتیب ایک ایک وکٹ لی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی لائن-اپ میں دو تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں؛ ارشدیپ سنگھ اور شرشیت رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا. دوسری جانب سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی، کرونارتنے کی جگہ لیانگے کو موقع دیا گیا۔
ایونٹ میں بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے دو میچوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی، جس کی بدولت وہ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اسی دوران سری لنکا کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ اس ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ فائنل اتوار 28 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے مابین شیڈول ہے۔
مقبوضہ لداخ میں احتجاجی مظاہرے، رہنما سونم وانگ چک گرفتار