ایکسائز پولیس کراچی کی کارروائی،7 کلو گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

ایکسائز پولیس ساتھ کراچی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ایس ایم صادقین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رکشہ نمبر ڈی- 1716475 سے سٹی ریلوے اسٹیشن آئی آئی چندریگر روڈ کے نزدیک سات کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم عبید خان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس ساتھ کراچی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعائیت نہ رکھی جائے۔

Comments are closed.