پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد خیبر پختونخوا کے متاثرہ عوام کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔

اس نمائشی میچ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں بابر اعظم، شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، اظہر علی، عمید آصف، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، ذوالفقار بابر، معاذ صداقت اور محمد سلمان شامل ہیں۔میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو فراہم کی جائے گی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے کرکٹرز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری، نئے ہائی کمشنرز کی تقرری کا اعلان

الیکشن کمیشن کی نئی فہرست، پی ٹی آئی سمیت 4 جماعتیں بغیر سربراہ کے شامل

عثمان خواجہ کی غزہ پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی مہم، آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 18 اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے

Shares: