مہنگی بجلی مگرپھربھی میسرنہیں‌:کراچی والے بھی سڑکوں پر نکل آئے

0
48
تازہ ترین

کراچی:شہرقائد کے کئی علاقوں میں رہائشی بجلی کی طویل بندش اور بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف جمعرات کو سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں آج مکینوں نے کے الیکٹرک کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق، خواتین، مردوں اور بچوں پر مشتمل لوگوں کے ایک گروپ نے دارالعلوم کے قریب کے کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا کی مرکزی سڑک بلاک کر دی اور کمپنی کے خلاف نعرے لگائے۔ایک بیان میں، کورنگی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرین کے ای بلڈنگ کے باہر مہنگے بلوں کی شکایات پر جمع تھے۔

مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سنگر چورنگی کے قریب دونوں ٹریکس پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ مظاہرین نے پاور یوٹیلیٹی کے پرائیویٹ گارڈز کو بھی زیر کیا اور بعد میں زبردستی اس کے دفتر میں گھس گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے لانڈھی ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور عوامی کالونی اسٹیشن ہاؤس آفیسر اپنی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہجوم کو منتشر کیا۔اس کے علاوہ شہر کے شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشیوں نے جوگی موڑ کے قریب نیشنل ہائی وے کو بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجاً بلاک کر دیا۔

ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان بہادر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ رہائشی اپنے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں گزشتہ ماہ اضافہ کیا گیا تھا مظاہرین نے پاور یوٹیلیٹی حکام کے سامنے ایک میمورنڈم پیش کیا اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہو گئے، افسر نے مزید کہا کہ شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی۔اسی طرح ناظم آباد کے مکینوں نے بھی کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج کیا۔

Leave a reply