حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
لغاری گوٹھ کے رہائشی علاقے میں قائم اس غیر قانونی کارخانے میں اچانک دھماکہ ہوا جس کی آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کے فوری بعد عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا حیدر آباد دھماکے کا سخت نوٹس
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیکٹری کے حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
اردن کے بادشاہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے








