اسپین کے دارالحکومت میں کیفے میں زور دار دھماکے سے کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا ہفتہ کی دوپہر جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں پیش آیا۔ ریسکیو اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ہسپانوی حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 3 افراد انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا کیفے کے اندر ہوا تاہم اس کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس لیکج یا کسی اور وجہ سے ہوا ہو۔

قطر میں حماس قیادت کا خاتمہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گا، نیتن یاہو

بنوں دہشت گردی کا مرکز ،افغانستان اپنی پوزیشن واضح کرے: خواجہ آصف

منی لانڈرنگ کیس: ملک ریاض اور علی ریاض کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

گنڈاپور کی درخواست، غلط نام درج ہونے پر وکیل نے چیف جسٹس کو خط بھیج دیا

Shares: