صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا اصل ہدف تاحال سامنے نہیں آ سکا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ
اسرائیل کا دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر بڑا فضائی حملہ
سنگاپور میں آئی سی سی سالانہ اجلاس آج، اہم معاملات زیر غور آئیں گے
بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز ،پاکستان ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی