وفاقی حکومت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں موجودہ عہدے پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں کیا گیا کہ توسیع کتنی مدت کے لیے دی گئی ہے، تاہم لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اپریل 2025 میں انہیں این ایس اے کا اضافی چارج دیا گیا تاکہ قومی سلامتی کی پالیسی سازی اور اس کے نفاذ میں مزید ہم آہنگی لائی جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایک نہایت پیشہ ور اور تجربہ کار افسر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ بلوچستان میں ایک انفنٹری ڈویژن اور جنوبی وزیرستان میں ایک انفنٹری بریگیڈ کی قیادت کر چکے ہیں، جو کئی دہائیوں سے ملک کے اہم سیکیورٹی چیلنجز کے مراکز رہے ہیں۔

پاک فضائیہ نے بھارت کے ایس-400 سسٹمز کا کیسےسراغ لگایا؟

Shares: