سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں سینیٹر افنان اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر بیرونی دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق قانون نہ بنایا جائے۔
پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے دائرہ کار میں آنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام فراہم نہ کرنے پر سوال اٹھائے گئے۔ چیئرپرسن نے کہا کہ یہ تمام معلومات عوامی ہیں اور کمیٹی کو فراہم ہونی چاہئیں۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بورڈ ممبران کے بھاری معاوضوں پر اعتراض کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ وزارت آئی ٹی ہمیں بھی ایسے بورڈز میں شامل کر دے جہاں 5 ہزار ڈالر فی میٹنگ اور دبئی کے دورے ملتے ہیں۔
پی ٹی اے چیئرمین نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں ڈیٹا چوری کے واقعات سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق ڈارک ویب پر لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا موجود ہے اور اس کی انکوائری وزارت داخلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حج کے لیے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر آچکا ہے۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ مختلف اداروں سے الگ الگ ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے اور پھر اربوں روپے میں بیچا جاتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملے میں اہم معلومات سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے حاصل کی تھیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ وزارت آئی ٹی کی نااہلی ہے کہ اب تک ڈیٹا پروٹیکشن بل پیش نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ڈیٹا پروٹیکشن قانون نہ بنایا گیا تو ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ بل کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے تجویز دی کہ حکومت ایک ہائی لیول سیکیورٹی کے ساتھ مرکزی ڈیٹا سینٹر قائم کرے تاکہ مستقبل میں شہریوں کا ڈیٹا محفوظ بنایا جا سکے۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستانی کامیابیوں کی شاندار ہیٹ ٹرک
اولمپکس کمیٹی کا کھیلوں میں سیاست کے خلاف گروپ بنانے کا اعلان
اسرائیل کی نئی ہولناک حکمتِ عملی، غزہ میں بارودی روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا
اسرائیل کی نئی ہولناک حکمتِ عملی، غزہ میں بارودی روبوٹس کا استعمال شروع کر دیا