میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، اور 13 اگست کو اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے کی آزمائش کے دوران نہر کے ایک حصے میں معمولی بیٹھ جانے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری کے مطابق اس حصے کی فوری مرمت کر دی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آزمائشی پانی چھوڑنے کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ اگر کوئی خرابی ہو تو اس کی بروقت نشاندہی ہو اور اسے درست کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ حب کینال ٹو سے 22 سال بعد کراچی کے عوام کو اضافی پانی فراہم کیا جائے گا، جو شہر کی شدید پانی کی قلت میں واضح بہتری لائے گا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے حوالے سے منفی خبریں پھیلانے والوں کو "شہر کا دشمن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، وہ کراچی کے خیرخواہ نہیں ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے اور اس پر منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔
خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت قرار
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد
کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار
ممکنہ حملوں کی اطلاعات، بھارتی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ