متحدہ عرب امارات کی شدید گرمی کے پیشِ نظر ایشیا کپ 2025 کے 19 میں سے 18 میچز کے آغاز کا وقت آدھا گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق اب میچز پاکستان وقت کے مطابق شام 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام یہ ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ میں 9 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔امارات کرکٹ بورڈ کے مطابق 18 میچز شام 6:30 بجے مقامی وقت (پاکستانی وقت ساڑھے 7 بجے) شروع ہوں گے جبکہ واحد میچ، جو 15 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں یو اے ای اور عمان کے درمیان ہوگا، شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

ابتدائی شیڈول کے تحت تمام میچز شام 7 بجے شروع ہونا تھے تاہم شدید گرمی کے باعث اوقات میں تبدیلی کی گئی۔

مصطفیٰ کمال کی ہیلتھ سسٹم پر تنقید، آبادی اور گندے پانی کو بڑا مسئلہ قرار

سیلاب ،خودنمائی اور جاہ جلال کی نمائش،مبشر لقمان نے حقیقت آشکار کر دی

5 سے زائد سمز استعمال کرنے پر موبائل بلاک ہونے کی خبر غلط قرار

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

Shares: