سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ اور گمراہ کن پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ دنوں میں ہیروپ ڈرون حملوں میں مسلسل ناکامی کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے بھارت کو مکمل طور پر مفلوج اور کنفیوز کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت نے راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے گھڑنے شروع کر دیے ہیں، تاکہ ان جھوٹے دعوؤں کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کا جواز حاصل کیا جا سکے۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان بھارت کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی فضائی اور زمینی دفاعی صلاحیتیں ہر طرح کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں، اور قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔مزید برآں، سیکیورٹی اداروں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے میڈیا کی بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اس طرح کی فیک نیوز خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب
مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع