فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں،

یورپی یونین کے دو سینئر عہدیداروں نے بدھ کے روز کہا ہےکہ فیس بک، گوگل، ٹویٹر کو جعلی خبروں کے حوالہ سے ماہانہ رپورٹس دینی چاہئے اس ضمن میں چین اور روس کو بھی کردار ادا کرنے کے لئے کہا ہے

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل اور شفافیت کے لئے یورپی کمیشن کے نائب صدر ویرا جورووا نے کرونا وائرس کے حوالہ سے گمران کن خبروں کے پھیلاؤ اور انکے یورپ پر اثر انداز ہونے کے بعد ایسا اقدام اٹھایا

یورپی یونین کے رہنماؤن کا کہنا تھا کہ جوٹی خبروں سے نہ صرف جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے بلکہ اس سے شہریوں کی صحت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے اور انہی جھوٹی خبروں کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو سکتی ہے،

انہوں نے ایک جعلی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے جعلی خبر پھیلائی گئی ،یورپی یونین نے کہا کہ سوشل میڈیا آن لائن پلیٹ فارم کو مستند مواد کو فروغ دینے اور اس سے متعلق کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو ختم کرنے اور اشتہارات کو محدود کرنے کے حوالہ سے ماہانہ رپورٹس دینی چاہئے

جورووا نے یہ بھی کہا کہ چینی ویڈیو بائٹ ڈانس کی ملکیت والی چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹوک اپنے پلیٹ فارم پر جعلی خبروں کے خاتمے کے لئے رضاکارانہ طور پر ضابطہ اخلاق میں شامل ہوگی۔ ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے والوں میں گوگل ، فیس بک ، ٹویٹر اور موزیلا شامل ہیں۔

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

 

یوروپی یونین کا ایگزیکٹو اپنی مواصلاتی حکمت عملی اور سفارت کاری کو تیز کرکے غیر ملکی اداکاروں کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، جعلی خبروں کی روک تھام سے آزاد میڈیا ، اور محققین کو مزید معاونت مل سکے گی

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Comments are closed.