خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ،حجر اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک کی موت

pakistani

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک عاشق حسین کی موت ہو گئی ہے
پاکستانی تاجر محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں ہے، پاکستانی تاجر کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ،میزاب رحمت اور حجر اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے،محمد عاشق پنجاب کے شہر بہاولپور کے رہائشی تھے، عاشق کے والد ملک غلام قادر سنار تھے جو بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کیا کرتے تھے

محمد عاشق کو 1970 میں انکے والد نے سعودی عرب بھیج دیا تھا، محمد عاشق مدینہ گئے اور کام کا آغاز کیا،محمد عاشق
سعودی عرب میں سونے کے ممتاز تاجروں میں سے ایک بن گئے تھے،محمد عاشق حسین کی فیکٹری خانہ کعبہ کے 200 کلو گرام خالص سونے سے تیار کیے جانے والے مرکزی دروازے تیار کرتی تھی، محمد عاشق کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کے دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا، خانہ کعبہ پر لگے پرنالہ (میزاب رحمت) کی ڈیزائننگ اور تنصیب بھی عاشق حسین کی فیکٹری نے ہی کی تھی، اس پرنالے کے ذریعے بارش کا پانی کعبتہ اللہ کی چھت سے زمین تک پہنچتا ہے

پاکستانی تاجر محمد عاشق حسین کی موت پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

Comments are closed.