کراچی:فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ، آگ کوبجھانے کے دوران 2 فائر فائٹر بہیوش

فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں
Fire

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں فیکٹری میں لگی آگ کوبجھانے کے دوران 2 فائر فائٹر بہیوش ہوگئے۔

باغی ٹی وی: فائربریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں واقع پرفیوم کی فیکٹری کے بیسمنٹ میں آگ لگی فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے طلب کرلی گئیں 6 فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔


فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں پرفیوم کی وجہ سے بوتلوں کے دھماکےسنے گئے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی-

ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

قبل ازیں رواں برس اپریل میں نیو کراچی کے سیکٹر بی-16 میں واقع ایک نجی بیڈ شیٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے آگ بجھانے والے عملے کے چار اہلکار جان بحق اور تقریباً ایک درجن دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے عمارت پر لگی آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت کی کولنگ کا عمل جاری تھا جس کے دوران عمارت منہدم ہو گئی ریسکیو اہلکاروں نے فیکٹری کے ملبے سے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے فائر فائٹرز کی لاشیں نکال لیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے فائر فائٹرز کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ”شہید‘‘ قرار دیا، جو دوسروں کی جانیں بچانے کی کوشش میں مارے گئے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاوزیر اعظم نے حکام کو مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا حکم دیا۔

حادثات سے بچاؤ میں مدد دینے والاچشمہ تیارکرنیوالی پاکستانی طالبہ ناسا کی دعوت پر امریکا …

Comments are closed.