فیکٹری میں‌ بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب

0
101

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کے شہر پھول نگر میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ضلع قصور کےعلاقے جمبر کے قریب گتا فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا خوف ناک واقعہ حادثہ پیش آیا، جس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے، مزدوروں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اطلاع پر فیکتری مٰں کام کرنے والے مزدوروں کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا تا ہم اس پر مزید تحقیقات کریں گے

دوسری جاب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کی ہے، وزیراعلیٰ نے ڈی سی قصور سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے

Leave a reply