باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے

واقعے میں ایک نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں

ترجمان کے مطابق رینجرز کے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں۔

سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں آتشزدگی جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا، چھپیا کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو چھیپاا یمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام مرتضٰی ولدغلام مصطفٰی ہوئی، زخمی ہونے والے شخص کی عمر20سال ہے

Shares: