وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا ہے

وزیراعطم شہباز شریف نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

واضع رہے کہ فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونیکیشن تھے، استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کی اور کہا کہ میں نے ایک سال معاون خصوصی کے طور پر کام کیا اور اسکے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا میں وزیراعظم کا مشکور ہوں،

Shares: