بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل مکمل

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل مکمل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے

عدالت نے کہا کہ مدعی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں، مرکزی ملزم راجہ ارشد کے بھائی نے مزید دلائل کی استدعا کی، عدالت نے ملزمان کے وکیل کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دے دیا، معاون وکیل نے کہا کہ وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں آج نہیں آ سکتے، ملزم راجہ ارشد کی استدعا پر عدالت نے سماعت کیلئے کل 9 بجے کا وقت مقرر کر دیا،عدالت نے کہا کہ اگر کل 9 بجے تک وکیل پیش نہ ہوئے تو مزید مہلت نہیں دیں گے،

مقتول کی والدہ ملیحہ ملک اور بھائی جواد سہراب ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل مدعی نے کہا کہ سی ڈی آر ریکارڈ کے مطابق ملزمان کی بوقت وقوعہ موقع پر موجودگی ثابت ہوتی ہے،سی ڈی آر سے ملزمان کا وقوعہ سے قبل آپس میں رابطہ ثابت ہوتا ہے، ملزم راجہ ہاشم نے اپنی دفاعی شہادت میں موقع پر موجودگی کا اعتراف کیا،مقتول بیرسٹر فہد کی گاڑی پر ملزم راجہ ارشد نے 45 فائر کئے،بیرسٹر فہد ملک کو اگست 2016 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اگست 2016 کو اسلام آباد کے علاقے ایف 10 تھانہ شالیمار کی حدود میں ملک برادری اور کھوکھر برادری میں تصادم کے دوران ملزمان نے فہد ملک کو 4 گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا  فہد ملک کے بھائی جواد ملک نے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر جولائی 2018 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا اور ریمارکس دیے تھے کہ نقائص کی وجہ سے اس پر غور کی ضرورت ہے کیس کے مرکزی ملزم ارشد ملک کو 29 اگست 2016 کو پاک افغان سرحد طورخم سے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ ملزم افغانستان کے ذریعے یورپ جانا چاہتا تھا۔ مقتول فہد ملک سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے تھے

Comments are closed.