انسداد دہشتگردی عدالت،فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا کیمرہ مین پر حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی کوریج کے دوران نجی ٹی وی جیو نیوز کے کیمرہ مین پر ملزمان نے حملہ کیا ہے

جیو نیوزکے کیمرہ مین ناصر مغل کو احتساب عدالت کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،کیمرہ مین ناصرمغل نے عدالت سے نکلتے ملزمان کی فوٹیج بنانا شروع کی تو ملزمان نے حملہ کردیا،ہتھکڑی لگے ملزمان اور ان کے وکلا کیمرہ مین ناصر مغل پر ٹوٹ پڑے ملزمان نے تشدد کرکے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کے کپڑے پھاڑ دیے

ملزمان کے تشدد سے کیمرہ مین ناصر مغل کے منہ پر زخم آئے،ملزمان نے کیمرہ مین ناصر مغل کا موبائل فون بھی چھین لیا،ملزمان محمد ہاشم، نعمان اور راجا ارشد نے ہتھکڑی سمیت کیمرہ مین ناصرمغل پر تشدد کیا،پولیس کی موجودگی میں ملزمان اور وکلا نے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کیا،ہتھکڑی لگے ملزمان وکلا کےساتھ کیمرہ مین کو پیٹتے رہے، پولیس دیکھتی رہی

کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ پولیس ہماری حفاظت کے لئے تھی لیکن پولیس نے نہیں بچایا، عدالت کے اندر یہ حالت ہے، باہر کیا ہو گا، کوئی پوچھنے والا نہیں،میرا موبائل چھین لیا گیا، پولیس تماشا دیکھتی رہی

Shares: