لاہور،برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہنزہ فارم ہاؤس میں چھاپہ مارا، جہاں لڑکے اور لڑکیاں فحاشی گانوں پر ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 8 لڑکیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او برکی محمد رضا نے کہا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہنزہ فارم ہاؤس میں شراب اور شیشہ پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ جب پولیس پارٹی موقع پر پہنچی، تو ملزمان نے پولیس کی کارروائی میں سخت مزاحمت کی اور حکومتی امور میں مداخلت کی کوشش کی۔ بعض ملزمان نے گلوگیر ہونے کی بھی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں قابو کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں موسی بٹ، حسین، عاصم، زین، عمر، دانش، قاسم، وقار، صغیر، سلمان، آمنہ، کرن، ریدہ، مہرین، سونیا، ثانیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں، بیر کین، حقہ، شیشہ فلیور ڈبے، ساؤنڈ لائٹس، میکسر، لیپ ٹاپ اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کیا۔ ایس ایچ او محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کے لئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے ایک بار پھر واضح ہوا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او برکی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹاؤن شپ پولیس کی کارروائی، آن لائن آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا،ملزمان آن لائن آڈر لیکر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے آتش بازی کا سامان پہنچاتا ملزمان کو خفیہ اطلاع پر آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار کیا. ملزمان شیخ نوید ،علی رضا اور محمد کاشف پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی ترسیل کرتا تھا.

پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

Shares: