سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی اپیل پر سماعت ہوئی
وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر انحصار کر رہے ہیں وہ ایکسپائر تھا، ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ 2018 میں دکھایا گیا تھا، آر او کو دکھایا جانے والا پاسپورٹ 2015 میں ایکسپائر ہوچکا تھا، نیا پاسپورٹ بنوائیں تو پرانے پر منسوخی کی مہر لگتی ہے،منسوخ شدہ پاسپورٹ شہریت چھوڑنے کاثبوت کیسے ہو سکتا ہے؟ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ تو بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا ہے، وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ بیان حلفی کا متن تھا کہ کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ نہیں ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی میں پاسپورٹ کا مطلب دوسرے ملک کی شہریت ہونا تھا،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جو پاسپورٹ ریکارڈ پر ہے اس کا اور منسوخ شدہ کے نمبر مختلف ہیں،مختلف نمبرزسے واضح ہے کہ زائد المعیاد ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ بھی جاری ہوا، وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ہے،
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس تاحیات نااہل کرنے کا اختیار موجود ہے،فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سولات کے جواب آپکو آئندہ ہفتے بھی نہیں ملنے، سپریم کور ٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی
الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں







