ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی اسلام آباد پمز ہسپتال میں صبغت اللہ مغل کی عیادت
تفصیل کے مطابق وفاقی وزیربرائے مملکت برائے غربت و سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی سینئرصحافی صبغت اللہ مغل کی عیادت کیلئے پمزہسپتال اسلام آباد آمد، صبغت اللہ مغل ایک بے باک اورنڈرصحافی ہیں ،وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کا صبغت اللہ مغل کی جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا-
اسی طرح نجی ٹی وی کے اسلام آباد سے چیف رپورٹرٹکاخان ثانی کی اسلام آبادپمز ہسپتال آمد، روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئرصحافی صبغت اللہ مغل کی عیادت اوران کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پرباغی ٹی وی کے احمدنوازمغل اورفرازاحمدمغل بھی موجودتھے۔ جنہوں نےوفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اورٹکاخان ثانی کی ہسپتال آمداوراپنے والد کی عیادت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

Shares:








