مزید دیکھیں

مقبول

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب .تحریر: راحین راجپوت

پاکستان کے علاقے فیصل آباد کے ایک گاؤں سے...

پنجاب کے مختلف شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب...

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ...

اوکاڑہ: ایل پی جی رکشے جان لیوا، 10 رکشے ضبط، غیر قانونی دکانیں سیل

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان...

جب فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر رو پڑی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی گلوکار و نعت خواں جنید جمشید سے ملاقات کے دوران رو پڑی تھیں-

باغی ٹی وی : فیصل قریشی نے رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان گلوکار ہارون شاہد کے ساتھ جنید جمشید کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری بیٹی آیت تقریباً 3 سال کی تھی اور وہ اپنے اسکول میں ہونے والی کسی تقریب کے لیے ملی نغمہ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی تھی، اسی وقت مجھے جنید بھائی کی کال آئی تو میں نے اپنی بیگم کو بتایا کہ میں جنید بھائی کے ساتھ جا رہا ہوں تو وہ کہنے لگیں کہ آیت ابھی اُنہی کے گائے ہوئے ملی نغمے کی ریہرسل کر رہی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں گھر سے نکل کر جنید بھائی کے ساتھ چلا گیا اور جب ہم نماز پڑھ کر آپس میں باتیں کرنے لگے تو میں نے اُنہیں بتایا کہ میری بیٹی ابھی گھر پر اپنے اسکول کی کسی تقریب کے لیے آپ کے مشہور ملی نغمے ’دل دل پاکستان‘ کی ریہرسل کر رہی ہے تو جنید بھائی نے فوراً کہا کہ چلو پھر ہم تمہاری بیٹی سے ملنے چلتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ نے "دھوکے” سے بلایا، عدالت میں بیان

فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو فون کر کے بتایا کہ جنید بھائی گھر پر آیت سے ملنے آ رہے ہیں تو یہ سن کر آیت بہت خوش ہوئی اور فوراً تیار ہو کر بیٹھ گئی لیکن جیسے ہی اس نے جنید بھائی کو دیکھا تو رونے لگ گئی،جب میں نے آیت سے رونے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگی کہ آپ نے مجھ سے جھوٹ بولا یہ تو جنید جمشید نہیں کوئی اور ہیں۔

بھٹو کی برسی ،سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

اداکار نے بتایا کہ آیت نے جنید جمشید کو صرف پرانی ویڈیوز میں دیکھا تھا اس لیے وہ جنید جمشید کو داڑھی کے ساتھ نئے روپ میں پہچان نہیں سکی پھر جنید بھائی نے آیت سے کہا کہ چلو میں آپ کے سامنے ’دل دل پاکستان‘ گا کر سناتا ہوں، جنید بھائی نے آیت کو یقین دلانے کے لیے اس کے سامنے بیٹھ کر پورا ملی نغمہ گایا اور میں حیرت سے اُنہیں دیکھتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مواد شیئر کرنے والے کی ضمانت منظور