فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے آخری موقع دے دیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے آخری موقع دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹرفیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا ہے،سینیٹرسعدیہ عباسی کو بھی اسی بنیاد پرنااہل کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے،فیصل واوڈا کے خلاف جوریکارڈ ہے وہ ہمیں فراہم کریں،جب درخواست دائر کی گئی تھی تب فیصل واوڈا رکن اسمبلی تھے آج نہیں ہیں
الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو آئندہ سماعت پردلائل دینے کا آخری موقع دے دیا الیکشن کمیشن میں سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پرسماعت15جون تک ملتوی کر دی گئی
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے