کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے، فیصل واوڈا

اسلام آباد:فیصل واڈا کوبوٹ دکھانا مہنگا پڑگیا ادھروفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ’فوجی بوٹ‘ ٹی وی پروگرام کے دوران ٹیبل پر رکھنے کے معاملے پر کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز معافی مانگیں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس پر بحث کے لیے تیار ہوں کہ بوٹ والا عمل درست تھا یا نہیں، شو میں بوٹ لے جانے کی ذمہ داری میری تھی اور میں بوٹ تھیلے میں لے کر گیا تھا، تمام اداروں اور ان کی قربانیوں کی عزت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی، میں نے وزیراعظم کو کہا آپ جو کہہ رہے ہیں درست کہہ رہے ہیں اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا، ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی چارج شیٹ کارگل سے شروع ہوتی ہے، طیارہ ہائی جیک کیس میں نوازشریف کس کو انڈیا بھیج رہے تھے؟ نوازشریف نے کہا تھا کارگل کی تحقیقات کروں گا تو کس کے بارے میں کہا تھا؟فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے آخری بیانیے تبدیل کیے، خلائی مخلوق کس کا بیانیہ تھا؟ ہمیں سیلیکٹڈ کا سیلیکٹڈ آئٹم کہا گیا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دے کر قوم کو ورغلایا گیا، ججوں کو کہا گیا لوہے کے چنے ہیں چبا کر دکھاؤ، بھارتی وکیل نے نوازشریف کے بیانیے کا حوالہ دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روزاپوزیشن آئینہ دیکھ کر بھاگ گئی، پلیٹیلیٹس کا ڈرامہ رچایا گیا، طیارے میں انگور کھاتے ہوئے گئے، قوم اورن لیگ کا ووٹر دیکھ رہا ہے کہ ایک بارپھریہ لوگ بیرون ملک بھاگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم ماضی میں ایک ادارے کیخلاف اپنائے جانے والے بیانیے پر معافی مانگیں میں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

Comments are closed.