مزید دیکھیں

مقبول

کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی...

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ...

زیادتی کے ملزم کو بیل گاڑی سے باندھ کر برہنہ گھمایا گیا

اتر پردیش: عصمت دری کے ملزم کو بیل گاڑی...

فاٹا کو صوبہ میں ضم کرکے قبائلی عوام کا حق چھینا گیا، بسم اللہ آفریدی

پچیسواں آینی ترمیم غیر آئینی طریقے سے پاس کیا...

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی. سیشن جج جنوبی کراچی نے سماعت کی، ایس پی ساوتھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی .

پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ درخواست گزار نے مقدمہ کے اندراج کے لیے رابط نہیں کیا،عدالت نے ایس ایچ او میٹھادر کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کے بیان کے بعد اگر مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے

عدالت نے قادر مندوخیل ایڈوکیٹ کی درخواست نمٹادی ،درخواست پپلزپارٹی رہنما قادر خان مندو خیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 14 جنوری کو نجی ٹی وی چینل کے شو میں سینٹر جاوید عباسی کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کی فیصل واوڈا نے شو کے دوران بوٹ اٹھا کر ٹیبل پر رکھا دیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینا پر پپلزپارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے فیصل واوڈا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی سیاسی سرگرمیوں کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے .

درخواست گزار نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں اپوزیشن نے دباو پر دیا ہے فیصل واوڈا نے پیمرا رولز کی خلاف ورزی کی اور آرمی کا تقدس پامال کیا ہے لہذا پولیس کو میرا بیان ریکارڈ کرنے اور فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے

واجح رہے کہ پولیس نے قادر مندوخیل کی درخواست پر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تھا ،قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کے خلاف این اے 249 سے جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا

فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور لاہور کی سیشن کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے.

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan