فیصل واوڈا کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

0
50

فیصل واوڈا کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا،الیکشن کمیشن میں دہری شہریت چھپانے سے متعلق کیس کی سماعت 2 جون کو ہو گی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے

فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور لاہور کی سیشن کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے.

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کی جانب سے فیصل واوڈا کے امریکی اور پاکستانی پاسپورٹس کی نقول اور امریکی قونصلیٹ سرٹیفیکیٹ کی نقل پیش کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کیا آپ نقول اور اخباری تراشوں پر انحصار کرینگے یا تصدیق شدہ نقل بھی فراہم کرینگے، درخواست گزار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تصدیق شدہ نقول فراہم کر دینگے۔

درخواست گزار کے وکیل نے فیصلہ آنے تک فیصل واوڈا کی رکنیت معطلی کی استدعا کی جس پر ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ایسی پہلے کوئی مثال موجود نہیں، فیصل واوڈا کو بھی سنا جائے گا۔ ممبر ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62 کا اطلاق ہوتا ہے، دیکھنا ہوگا امریکی شہریت چھوڑی کب گئی ؟

Leave a reply