فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست،الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ملتوی

فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست،الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نا اہلی کیس 24مارچ تک ملتوی کر دی گئی،ممبرپنجاب جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متفرق درخواست دائر کر دی،وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ درخواستوں کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ فیصل واوڈا کی جانب سے جواب جمع کرائیں،گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے وقت مانگا تھا

جاوید خالد نے کہا کہ فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی درخواست کو الگ سے سنا جائے،الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ایک کیس پر الگ سماعتیں کیسے کر سکتے ہیں ؟نا اہلی سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنیں گے،

فیصل واوڈا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست بھی درخواست زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور لاہور کی سیشن کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے.

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

Comments are closed.