فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق 4 ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سعد اور شکیل کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے فرار ڈاکووں کی تلاش کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب دوران ڈکیتی شہریوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔
ادجرفیصل آباد میں یک اور واقعہ میں پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ نےاسپتال میں زیر علاج بچے کی والدہ سے اٹینڈنٹ کار ڈ وصول کیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ میں اٹینڈنٹ کارڈ والے کو ہی بچے کے پاس جانے دیا جاتا ہے۔
اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کی تو سی سی ٹی وی کی مدد سے انہوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کی اغوا ء کرنے کی نیت سے ہی آئی تھی جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔