فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر کا مدینہ ٹاؤن کادورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن
فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بسم اللہ چوک مدینہ ٹاؤن کادورہ کرکے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لیا
اور ماسک نہ پہننے،سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے اور ہاف شٹر کھول کر دکانداری میں مصروف 10 افراد کو گرفتار کراکر تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کرادیا جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثے بھجوادیئے گئے ہیں۔