فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے بڑا سانحہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ آس پاس کے متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
افسوسناک حادثے میں اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ مزید 7 زخمی افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔صبح سویرے ہونے والے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سانحے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل تھے۔ لواحقین کے مطابق دھماکے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے اور پوری عمارت اُن پر آ گری۔
پولیس نے فیکٹری مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقے میں خطرناک کیمیکل کے استعمال سے متعدد بار روکا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود فیکٹری میں کام جاری رکھا گیا۔ پولیس نے فیکٹری منیجر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیکٹری مالک کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کے مطابق یہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ دھماکا بوائلر پھٹنے سے ہوا یا کسی شارٹ سرکٹ کے باعث، ابتدائی تحقیقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک








