فیصل آباد ، دو مختلف واقعات میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا
فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کے گواہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ،فاروق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 2013 میں دوہرے قتل کے ایک مقدمہ میں گواہ تھا اور اس نے آج اس مقدمے میں گواہی کے لیے عدالت میں پیش ہونا تھا، وہ بٹالہ کالونی میں اپنے وکیل سے ملنے کے بعد جب واپس گھر جا رہا تھا تو راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرا ر ہو گئے،پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شرو ع کر دی ہے۔
دوسرے واقعہ میں کھرڑیانوالہ میں گولیاں چل گئیں، تین افراد کی موت ہو گئی،تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں تین افراد کے قتل کا معاملہ، سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے واقعہ کانوٹس لے لیا،سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی جڑانوالہ ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سٹی پولیس آفیسر نے جلد از جلد ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے.
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر خود فالو اپ کی ہدایت کر دی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مقتولین میں 45 سالہ صدیق، 22 سالہ زبیر اور 23 سالہ غفران شامل ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،