باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ‌جاری ہے ، پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں میں اضافے کے بعد بیڈز کی کمی پڑ گئی،

فیصل آباد میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی کل تعداد 1024 ہو گئی، جس کے بعد فیصل آباد میں مریضوں‌ کے لئے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھی کم ہیں جس کی وجہ سے مریضوں‌ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال, سول اور جنرل اسپتال غلام محمد آباد کے آئی سی یو میں گنجائش ختم ہو چکی ہے،ڈاکٹرز کہتے عید کے دو دنوں میں9 ہلاکتیں وینٹی لیٹرز کم ہونے کی وجہ سے ہو ئی ہیں

فیصل آباد کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرز دیئے جائیں اور فیلڈ ہسپتال بنایا جائے تا کہ مریضوں کو داخل کیا جا سکے.

دوسری جانب فیصل آباد میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر دولہا دلہن اور باراتیوں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا، شادی کی تقریب میں 500 کے قریب افراد شامل تھے،

واضح رہے کہ عید کے دنوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے دیکھنے میں آیا ہے، عوام کی جانب سے سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں ، کرونا قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے اب دوبارہ پنجاب میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے

Shares: