جھنگ : فیصل آباد پولیس نے اپنی ہی پولیس کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

جھنگ،باغی ٹی وی (عظیم حمید نامہ نگار) مائی ہیر سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد ریجن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی ، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی (ایم پی اے) ، چیئرمین CPLC شیخ واصف مجید ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ حیدر علی نانگا، صدر انجمن تاجران و ممبران ، ممبران بین المذاہب کمیٹی، ممبران امن کمیٹی اور تمام میڈیا نمائندگان شریک ہوئے ۔

ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، ڈولفن پولیس فیصل آباد ، سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی ٹیمیں شریک ہوئیں ۔ فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد نے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔

Leave a reply