فیصل آباد صوبائی وزیر کالونیز کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا
فیصل آبادوزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو نے ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا اور مختلف بیرکس میں قید اسیران میں عید گفٹ تقسیم کئے۔سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر گجر اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے عید گفٹ جیل میں خواتین اور کم سن بچوں میں تقسیم کئے جن میں کپڑے ودیگر سامان اور کھلونے شامل تھے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اسیران کی بہتر دیکھ بھال اور ان کا خیال رکھنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں میں عید گفٹس تقسیم کر نے کا مقصد غریب اور نادار اسیران کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے قیدیوں کے کچن کا بھی معائنہ کیااورہسپتال میں داخل قیدیوں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اوراسیران کے علاج کی موجود سہولیات،جیل میں صفائی ستھرائی کے معیاراورکورونا ایس اپیز پرعملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔