فیصل آباد وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

0
68

فیصل آبادوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اورڈپٹی کمشنر محمدعلی نے دوپہرکے کھاناکے وقت جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیااورمسافروں و راہگیروں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیاراور عارضی قیام پذیر افراد کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیاایڈمنسٹریٹرپناہ گاہ و اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی سیدایوب بخاری بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت اور ڈپٹی کمشنر نے مسافروں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا بھی کھایا اور پناہ گاہ کے انتظامات بارے دریافت کرکے اپنے اطیمنان کااظہار کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں صفائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پناہ گاہ آنے والے افراد کو ناشتہ،دوپہر اور رات کا معیاری کھانا فراہم کیاجارہا ہے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا وہ شیلٹر ہوم کا مختلف اوقات میں اچانک دورہ کرکے سہولیات کو چیک کریں اس ضمن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم میں فراہم کی جانیوالی سہولیات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ ماہ صیام میں بے گھرافراد کو سحرو افطار کی معیاری سہولت فراہم کی گئی اورتقریبا 41ہزار افراد کوسحر اورافطاری فراہم کی گئی۔

Leave a reply