فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار رانا نعمان کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چودھری عدالت میں پیش ہوئے

درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوَڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی،مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا

وفاقی وزیر کے خلاف درخواست مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ اور مدثر چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے ، درخواست میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے۔ فیصل ووڈا وفاقی وزیر ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ۔فضل واوڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

تھانے میں فیصل ووڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔لہذا عدالت پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

واضح رہے کہ  براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی،الیکشن کمیشن

 

Leave a reply