فیصل ایدھی نے انتہائی اہم شخصیت کو ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہیٰ نے گزشتہ روز ایدھی سنٹر اور ایمبولینسز کا معائنہ کیا
ایدھی سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر سعید الہیٰ نے ایدھی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصییلی جائرہ لیا اور معائنہ کیا،انہوں نے ایدھی کی سہولتوں اور انسانی خدمات کو سراہا ،ڈاکٹر سعید الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کا اثاثہ ہے جو بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے
ڈاکٹر سعید الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات، حادثات اور وبا میں انکی تربیت یافتہ ٹیم ایک غنیمت ہے،ایدھی کا مشن پوری قوم کا مشن ہے، ہم سب کو متحد ہو کر بلا تفریق ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا ہو گا
اس موقع پر فیصل ایدھی نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا،اور کہا کہ اب سے ڈاکٹر سعید الہیٰ ہمارے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہمارے دست بازو بنیں گے








