فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

0
64

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

فیصل واوڈا کی نااہلی کیس میں عدالت نے29جنوری کو فیصل واڈا کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کاحکم دیا،پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ پانچ مہینے ہو گئے ہیں،وہ جواب داخل ہی نہیں کرانا چاہتے،

نااہلی کیس میں عدالت نے29جنوری کوفیصل واوڈا کو2ہفتوں میں جواب جمع کرانے کاحکم دیاتھا،فیصل واوڈا کی نااہلی کاکیس دو جمع دو چار کی طرح سادہ ہے ،

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر یہ نتیجہ ساڑھے چار یا ساڑھے تین نکل آیا تو پھر کیا ہو گا؟ نااہلی کیس پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر کر چکے ہیں، قانون کےمطابق آپ کی درخواست پر مناسب حکم نامہ جاری کریں گے

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری

Leave a reply