باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوَڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق 20 اگست کو درخواستوں کی سماعت کریں گے،رجسٹرار اسلا آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوَڈا نااہلی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

عدالتِ عالیہ نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے.

Shares: